صوبائی حکومت نے کی رمضان سے قبل تمام ٹیوب ویلوں سے پانی کی ترسیل کو ممکن بنانے کی ہدایت

پیر 7 مئی 2018 23:22

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2018ء) صوبائی حکومت نے رمضان المبارک شروع ہونے سے قبل تمام ٹیوب ویلوں سے پانی کی ترسیل کو ممکن بنانے کی ہدایت کی ہے اسی حوالے سے پرفارمنس مینجمنٹ یونٹ اینڈ ریفارمز یونٹ نے تمام متعلقہ محکموں کو مراسلہ ارسال کیا ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی حکومت نے سیٹزن پورٹل پر عوامی شکایت موصول ہونے پر ان تمام محکمو ںکے خلاف کاروائی کے احکامات جاری کئے ہیں۔ مراسلے کے مطابق جو ٹیوب ویل ، بجلی خرابی ، الیکٹرک موٹر کی عد م موجودگی، بجلی بل ، غیر حاضر اپریٹر کی وجہ سے بند ہیں پر فوری کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :