گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق ،ایک زخمی

پیر 7 مئی 2018 23:24

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) نتھیاگلی سے ایبٹ آباد آنے والی مہران گاڑی بٹنگی موڑ کے مقام پر گہری کھائی میں گرنے کے نتیجہ میں2خواتین سمیت3افراد جاں بحق ،ایک شدید زخمی ہوگیا۔ حادثہ کی اطلاع پر بگنوتر پولیس نفری موقع پر پہنچ گئی اورجاں بحق وزخمی افراد کو کھائی سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا۔جاں بحق اورزخمی شخص کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق سوموار کے روز نتھیاگلی سے ایبٹ آباد آنے والی ایپلائیڈ فار مہران گاڑی بٹنگی موڑ کے مقام پر ڈرائیور سے بے قابوہوکر گہری کھائی میں جاگری جس سے ڈرائیور غلام مرتضیٰ،زخیرہ بی بی اورمنشاء بی بی موقع پر جاں بحق جبکہ احمد نامی نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔حادثہ کی اطلاع پر ایس ایچ اوتھانہ بگنوتر پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ آئے اورمقامی افراد کی مدد سے جاں بحق اورزخمی افراد کو کھائی سے نکال کر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد 2خواتین سمیت تینوں افراد کی نعشیں ورثاء کے حوالہ کردی گئیں ۔