پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف نے 12 مئی کو جلسہ کرنے کے حوالے سے حکیم سعید گرائونڈ میں استقبالیہ کیمپ قائم کر لئے

پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے در میان 12 کو مئی کو حکیم سعید گرائونڈ میں ایک ہی مقام پر جلسے کرنے کے معاملے پر سیاسی کشیدگی عروج پر پہنچ گئی

پیر 7 مئی 2018 23:36

پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف نے 12 مئی کو جلسہ کرنے کے حوالے سے حکیم سعید ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے در میان 12 کو مئی کو حکیم سعید گرائونڈ گلشن اقبال میں ایک ہی مقام پر جلسے کرنے کے معاملے پر سیاسی کشیدگی عروج پر پہنچ گئی ہے۔ دونوں جماعتیں بضد ہیں کہ وہ ہر صورت میں اسی گرانڈ میں جلسہ کریں گی۔تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف نے 12 مئی کو جلسہ کرنے کے حوالے سے حکیم سعید گرانڈ میں استقبالیہ کیمپ قائم کر لئے ہیں ۔

تحریک انصاف کی جانب سے دو مرتبہ اس گرانڈ میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا اور تحریک انصاف کے رہنما ایک ہی بات دھراتے رہے کہ وہ ہر صورت میں اس گرانڈ میں جلسہ کریں گے۔ پی ٹی آئی اور پی پی پی کے استقبالیہ کیمپوں پر موجود کارکنان نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کی اور کئی مرتبہ دونوں جماعتوں کے کارکنان میں جھگڑا ہوتے ہوتے بچا۔

(جاری ہے)

تاہم پولیس کی نفری نے اس صورتحال کو قابو کیا۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کو ڈپٹی کمشنر شرقی کی جانب سے مذکورہ مقام پر جلسے کی اجازت جاری کردی گئی ہے تاہم اس اجازت نامے کے باوجود تحریک انصاف نے 12 مئی کو اپنے جلسے کا مقام تبدیل کرنے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ 12 مئی کو جلسہ کا ایک ہی مقام ہونے کے سبب دو نوں جماعتوں میں سیاسی کشیدگی بر قرار رہے۔