بارش کے دوران تمام افسران و اہلکار اپنے فرائض انتہائی محنت اور لگن کے ساتھ سرانجام دیں، ایس ایس پی بلال افتخار

پیر 7 مئی 2018 23:43

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2018ء) چیف ٹریفک افسر راولپنڈی ایس ایس پی بلال افتخار نے ہدائیت کی ہے کہ بارش کے دوران تمام افسران و اہلکار اپنے فرائض انتہائی محنت اور لگن کے ساتھ سرانجام دیں کسی بھی جگہ ٹریفک رش نہ بننے دیں انسپکٹر اپنے سیکٹر میں اپنی پوزیشن رش والے پوائنٹس پر رکھیں اور ڈی ایس پی اپنے سرکل میں ٹریفک انتظامات کی مکمل نگرانی کریں اور اپنی موجودگی میں ٹریفک بہائو کو یقینی بنائیں انہوںنے کہا کہ میں نے خود تمام سیکٹرز کی خصوصی چیکنگ جاری رکھی ہوئی ہے اس سلسلے میں اچھی ڈیوٹی کرنے والے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی انہوںنے کہا کہ کسی بھی جگہ غلط پارکنگ نہ ہونے دی جائے اس حوالے سے بیٹ انچارج اور لفٹر سٹاف سخت محنت کریں تاکہ غلط پارکنگ کی وجہ سے ٹریفک روانی متاثر نہ ہو غلط پارک کی گئی گاڑی یا موٹر سائیکل کو فوری لفٹ کر لیا جائے انہوںنے کہا کہ ٹیم ورک کے ساتھ کام کیا جائے ایئر پورٹ روڈ ، مری روڈ، مال روڈ ، پشاور روڈ ، راجہ بازار ، کمرشل مارکیٹ ، صادق آباد ، اڈیالہ روڈ ، ڈھوک سیداں، مصریال روڈ، 22نمبر چوک، جہلم روڈ ، صدر کینٹ ، اندرونِ شہر، بازاروں اور دیگر تمام شاہرائوں پر بارشوں کے دوران ٹریفک کی روانی کو بہتر سے بہتر بنایا جائے کسی بھی شاہراہ پر بارش کا پانی کھڑا ہونا شروع ہو تو فوری طور پر متعلقہ ادارے کو بتایا جائے تاکہ بروقت اقدامات سے ٹریفک کا فلو جاری رہے اور شہری ٹریفک سہولیات سے مستفید ہوں انہوںنے کہاکہ جذبے اور ہمت سے کام کیا جائے تو فورس کا وقار بلند ہوتا ہے چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی ایس ایس پی بلال افتخار نے افسران و اہلکاروں کو احکامات جاری کئے کہ بارشو ں کے دوران برساتی اور چھتری کا استعمال کرتے ہوئے ٹریفک کی روانی بحال رکھی جائے تاکہ کسی بھی شاہراہ پر ٹریفک رش نہ بننے پائے ۔