سونم اور ایشوریا کی 10سالہ سرد جنگ ختم، شادی کی دعوت دیدی

سونم کپور نے 2008 میں دنیا کے سب سے معروف فیشن فلم فیسٹیول ’کانز‘ میں ایشوریا رائے کی جگہ لی تھی

منگل 8 مئی 2018 11:50

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2018ء) اداکارہ سونم کپور کی شادی کی تقریبات دھوم دھام سے ہوئیں وہ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔ان کی شادی یقینا بولی وڈ کی رواں سال ہونے والی سب سے بڑی شادیوں میں سے ایک ہے، جس کا شائقین کا کافی انتظار تھا۔یہ بات سبھی جانتے ہیں کہ سونم کپور اور ایشوریا رائے کے درمیان گزشتہ 10 سال سے سرد جنگ جاری ہے۔

کیوں کہ سونم کپور نے 10 سال قبل 2008 میں دنیا کے سب سے معروف فیشن فلم فیسٹیول ’کانز‘ میں ایشوریا رائے کی جگہ لی تھی۔سونم کپور کو 10 سال قبل میک اپ برانڈ ’لوریل‘ نے اپنا سفیر مقرر کیا تھا، اس سے قبل اس میک اپ برانڈ کی واحد سفیر ایشوریا رائے تھیں، جو گزشتہ 16 سال سے ’کانز‘ فلم فیسٹیول میں برانڈ کی نمائندگی کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

10 سال قبل سونم کپور اور ایشوریا رائے میں اس وقت سرد جنگ شروع ہوئی تھی، جب سونم نے ایشوریا رائے کو ’آنٹی‘ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اب ان جیسی نوجوان لڑکیوں کا زمانہ ہے۔

اگرچہ ’لوریل‘ میک اپ برانڈ نے سونم کپور کو بھی اپنا سفیر مقرر کیا، تاہم برانڈ نے ایشوریا رائے کو بھی نمائندگی کے لیے برقر ار رکھا اور اب تک دونوں اداکارائیں اسی برانڈ کی نمائندگی کے لیے کانز کے ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہوتی ہیں۔رواں برس بھی دونوں اداکارائیں ’لوریل‘ کی جانب سے کانز میں شرکت کریں گی اور سونم شادی کے ایک ہفتے بعد ہی ریڈ کارپٹ پر واک کرتی نظر آئیں گی۔ سونم کپور نے اپنی زندگی کے سب سے بڑے دن پر تمام ناراضگیاں ختم کرتے ہوئے ایشوریا رائے کو شادی میں شرکت کے لیے خصوصی دعوت دی۔

متعلقہ عنوان :