چارسدہ میں انسداد پولیو مہم کے دوران موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

منگل مئی 12:41

چارسدہ میں انسداد پولیو مہم کے دوران موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ..
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر چارسدہ نے پولیو مہم کے دوران 10مئی تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری ،کالے شیشے والی گاڑیوں اور اسلحہ کی نمائش پر دفعہ 144لگا دی ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر منتظر خان نے گزشتہ روز شروع ہونے والی پولیو مہم کے دوران امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے کے لئے ضلع بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری کالے شیشوں والی گاڑیوں اور اسلحہ کی نمائش پر 10مئی تک دفعہ 144سی آر پی سی نافذ کر دی۔ خلاف ورزی پر دفعہ 188پی پی سی کے تحت سخت کاروائی کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :