فاٹا کے انضمام کا کوئی بھی فیصلہ فاٹا کے عوام کی مرضی کے بغیر نہ کیا جائے، رکن قومی اسمبلی محمد جمال الدین

منگل 8 مئی 2018 14:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) جے یو آئی (ف) کے فاٹا سے رکن قومی اسمبلی محمد جمال الدین نے کہا ہے کہ فاٹا کے انضمام کے فیصلے پر قبائلی عوام شدید غم و غصہ میں ہیں‘ کوئی بھی فیصلہ فاٹا کے عوام کی مرضی کے بغیر نہ کیا جائے۔ منگل کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر جے یو آئی (ف) کے فاٹا سے رکن اسمبلی محمد جمال الدین نے کہا کہ وزیر داخلہ پر حملہ کی ہم مذمت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ حملہ اس ایوان پر پورے ملک پر حملہ ہے۔ اگر اس معاملے کو سنجیدہ نہ لیا گیا تو ارکان اسمبلی اپنے اپنے حلقوں میں جانے کے قابل نہیں رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں کے انضمام سے قبائلی عوام کے حقوق سے محروم ہوں گے۔ ملک مسائل اور پریشانیوں کا شکار ہے۔ حکومت اپنے لئے اس طرح کے فیصلے کرکے اپنے لئے اور مشکلات پیدا نہ کرے۔ قبائلی علاقوں کی اکثریت انضمام کی مخالفت ہے۔