اصغرخان کیس ،ْایف آئی اے کا اسلم بیگ اور اسد درانی کو دوبارہ بلانے کا فیصلہ

فیصلے پر عملدرآمد کے لیے نئی کمیٹی تشکیل دیے جانے کا امکان ہے ،ْذرائع ایف آئی اے

منگل 8 مئی 2018 14:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2018ء) اصغر خان کیس میں وفاقی تحقیقاتی ادارے نے سابق آرمی چیف مرزا اسلم بیگ اور خفیہ ادارے آئی ایس آئی کے سابق سربراہ اسد درانی کو پوچھ گچھ کیلئے دوبارہ بلانے کا فیصلہ کرلیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے ایف آئی اے کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اسلم بیگ اور اسد درانی سے 1990 کے انتخابات میں نواز شریف سمیت 35 سیاستدانوں اور صحافیوں کو ادا کی گئی رقم سے متعلق ثبوت مانگے جائیں گے۔ذرائع ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ فیصلے پر عملدرآمد کے لیے نئی کمیٹی تشکیل دیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے اس اقدام سے متعلق سپریم کورٹ کے احکامات کو بھی مدنظر رکھے گی۔