عراق ، داعش نے پارلیمانی انتخابی امیدوار کی ہلاکت کی ذمّے داری قبول کر لی

منگل 8 مئی 2018 14:20

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2018ء) داعش تنظیم نے ٹیلی گرام پر اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے ایک پیغام میں عراقی انتخابات کے ایک نامزد امیدوار کو ہلاک کرنے کی ذمّے داری قبول کر لی۔ اس سے قبل عراقی صوبے نینوی میں پولیس نے بتایا تھا کہ مسلح افراد کے ایک گروپ نے موصل کے جنوب میں واقع گاؤں اللزاکہ میں انتخابی امیدوار فاروق محمد زرزور کے گھر پر حملہ کر کے انہیں قتل کر دیا۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق زرزور کا تعلق عراقی سیاست دان ایاد علاوی کے سیاسی اتحادعراقی نیشنل لِسٹ سے تھا۔ عراقی میڈیا ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے رات کے وقت زرزور پر چاقوؤں سے حملہ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا اور پھر فرار ہو گئے۔ ادھر سب تحصیل القیارہ کے ڈائریکٹر صالح الجبوری نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ مسلح افراد نے زرزور کے گھر پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران انہیں گولیاں مار کر ہلاک کیا۔

متعلقہ عنوان :