پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے اراکین نے کراچی میں پیش آنے والے واقعہ کی ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈال دی

منگل 8 مئی 2018 15:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2018ء) قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے اراکین نے کراچی میں پیش آنے والے واقعہ کی ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈال دی منگل کو قومی اسمبلی میں ڈاکٹر عارف علوی نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ کراچی میں ہمارے کیمپ پر حملہ کیا گیا ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کے رکن نواب یوسف تالپور نے کہا کہ یہ الیکشن میں ایسی صورتحال چاہتے ہیں۔ پیپلز پارٹی کو جلسہ کی اجازت ملی لیکن پی ٹی آئی وہاں کیمپ لگا کر بیٹھ گئی۔ ہماری گاڑیاں جلائی گئیں‘ فائرنگ کی گئی۔