پشاور،طلبہ سے گرمی کی چھٹیوں کی ایڈوانس فیس وصولی شروع

پرائیویٹ سکول ریگولیٹری اتھارٹی نے اسٹیٹ بنک کو 22سکولوں کے بنک اکاؤنٹس سیل کرنے کی درخواست دے دی

منگل 8 مئی 2018 15:50

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2018ء) سپکر خیبرپختونخواہ اسمبلی اسد قیصر کے سکول سمیت دوسرے سکول بھی گرمی کی چھٹیوں کی ایڈوانس فیس وصول کرنے لگے جس پر پرائیویٹ سکول ریگولیٹری اتھارٹی نے اسٹیٹ بنک کو 22سکولوں کے بنک اکاؤنٹس سیل کرنے کی درخواست دے دی میڈیا اطلاعات کے مطابق خیبرپختونخواہ میں پرائیویٹ سکول ریگولیٹری اتھارٹی نے پشاور ہائیکورٹ کی روشنی میں پرائیویٹ سکولوں کو ہدایات جاری کی تھیں کہ چھٹیوں کی فیس ایڈوانس کے ساتھ وصول نہیں کرینگے تاہم عمل نہ کرنے پر 22سکولوں کے خلاف اسٹیٹ بینک کو ریگولیٹری اتھارٹی نے خط لکھ دیا ہے ان سکولوں کے بینک اکاؤنٹس منجمند کردیے جائیں گے جن میں سپیکر خیبرپختونخواہ اسمبلی اسد صغیر کا قائد اعظم پبلک سکول سسٹم بھی شامل ہے جس نے ایڈوانس فیس وصول کی ہے جس کے بعد سکولوں کے بینک اکاؤنٹس منجمند کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے وزیرتعلیم خیبرپختونخواہ عاطف خان نے اس حوالے سے اپنا موقف دیتے ہوئے کہا کہ جس نے بھی ایڈوانس فیس وصول کی اس کے خلاف پرائیویٹ سکول ریگولیٹری اتھارٹی نے ایکشن لیا ہماری حکومت عدالتی حکم پر عمل درآمد کرہی ہے اور عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرنے والے سکولوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی جارہی ہے