عدالت نے کرکٹر رائو افتخار انجم کی زرعی ترقیاتی بنک سے تنخواہ بندش کے خلاف دائر درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا

منگل 8 مئی 2018 16:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے کرکٹر رائو افتخار انجم کی زرعی ترقیاتی بنک سے تنخواہ بندش کے خلاف دائر درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔ منگل کو عدالت عالیہ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے رائو افتخار انجم کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

سماعت کے موقع پر زرعی ترقیاتی بنک کے صدر، کسان اسپورٹس سروسز اور وفاق نے تحریری جواب جمع کرایا۔

درخواست گزار کے وکیل ارباب عالم عباسی نے دلائل دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ رائو افتخار انجم پاکستان کی جانب سے ٹسٹ کرکٹ کھیلتا رہا ہے۔رائو افتخار انجم کو کرکٹر کے طور پر زرعی ترقیاتی بینک کی جانب سے ملازمت دی گئی تھی اب زرعی ترقیاتی بنک نے اس کی تنخواہ بھی بند کردی۔عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔