وینزویلا میں صدارتی انتخابات ملتوی کئے جائیں،امریکی مطالبہ

منگل 8 مئی 2018 18:18

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 مئی2018ء) امریکا نے لاطینی امریکہ کے ملک وینزویلا میں صدارت انتخابات روکنے کا مطالبہ کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا نے لاطینی امریکی ملک وینزویلا میں آئندہ صدارتی انتخابات ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

نائب امریکی صدر مائیک پنس نے وینزویلا کے صدر نکولاس مادورو سے یہ مطالبہ واشنگٹن میں ہونے والے امریکی ریاستوں کی تنظیم کے ایک اجلاس کے دوران کیا ہے۔ وینزویلا میں صدارتی انتخابات کا انعقاد بیس مئی کو ہو گا۔ دریں اثناء امریکا نے وینزویلا اور پاناما کی متعدد کمپنیوں کے خلاف نئی پابندیاں بھی عائد کر دی ہیں۔