ضلع ساہیوال میں 5 رمضان بازار لگائے جائیں گے ، ڈی سی

منگل 8 مئی 2018 18:41

چیچہ وطنی۔08مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) رمضان المبارک کے دوران عوام کو معیاری اور سستی اشیائے خورونوش کی فراہمی کیلئے ضلع ساہیوال میں 5 رمضان بازار لگائے جائیں گے جہاں آٹا ،گھی ، چینی ، چکن اور انڈوں سمیت پھل و سبزیاں رعایتی نرخوں پر دستیاب ہونگے ، یہ بات ڈپٹی کمشنر شوکت علی کھچی نے رمضان بازار بارے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں متعلقہ محکموں کے ضلعی افسران نے شرکت کی ، انہو ںنے کہا کہ ماڈل بازار ساہیوال،کمیر ، ہڑپہ ، چیچہ وطنی اور کسووال میں رمضان بازار جبکہ مخیر حضرات کے تعاون سے مدنی دسترخواں بھی لگائے جائیں گے جہاں نادار اور غریب افراد کو مفت افطاری دی جائیگی ، انہو ںنے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ تمام رمضان بازار 14مئی سے شروع ہو جائیں گے جن میں 17ضروری اشیائے خورونوش وافر مقدار میں دستیاب ہونگی ، ان رمضان بازاروں میں شکایات کو فوری دور کرنے کیلئے اے ڈی سی جی فوکل پرسن ہو نگے جبکہ بازار کا الگ انچارج بھی مقر ر کیا جائیگا۔