صارف عدالت نے گذشتہ ماہ 41مقدمات کا فیصلہ سنایا، 7ملزمان کو 14لاکھ ستانوے ہزار روپے ہرجانہ کیا

منگل 8 مئی 2018 20:37

راولپنڈی08مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) ضلعی صارف عدالت راولپنڈ ی نے گذشتہ ماہ 41مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے 07ملزمان کو 14لاکھ ستانوے ہزار روپے ہرجانہ کیا ہے جبکہ 127مقدمات زیر التوء ہیں۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن صارف عدالت کے جج عبدالحفیظ نے بتایا ہے کہ صارفین کے حقوق کے تحفظ کے لئے عدالت کام کر رہی ہے ہر وہ صارف عدالت میں اپنا مدعا لے کر آ سکتا ہے جس کے ساتھ غیر میعاری اور ناقص اشیاء خریدنے میں نا انصافی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر پورے پنجاب میں 2005ایکٹ (پی سی پی ای) کے تحت قائم کی گئی صارف عدالت فی الفور انصاف کی فراہمی میں مقدمات کا فیصلہ سناتی ہے۔انہوں نے بتایا ہے کہ صارفین اگر ناقص اشیاء کی خریداری میں ناانصافی کا سامنا کر رہے تو ایسا صارف اپنا دعویٰ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں دائر کر سکتا ہے جس پر عدالت کی جانب سے نوٹس کے پندرہ دن بعد کاروائی کی جاتی ہے جس میں ملزم کو دو سال قید ،ایک لاکھ ہرجانہ یا دونوں سزائیں سنائی جا سکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :