ْریلوے سمپارس یونین کا اسٹیشن ماسٹروں کی اپ گریڈیشن کیلئے حکومت کو 14 مئی تک کا الٹی میٹم

ریلوے انتظامیہ اسٹیشن ماسٹروں کی اپ گریڈیشن کا لیٹر جاری کرے ،راجہ عرفان

منگل 8 مئی 2018 20:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2018ء) پاکستان ریلوے سمپارس یونین نے اسٹیشن ماسٹروں کی اپ گریڈیشن کے لئے حکومت کو 14 مئی تک کا الٹی میٹم دے دیا اور مطالبہ کیا ہے کہ اگر حکومت نے ہمارے مطالبات تسلیم نہ کیے تو ملک بھر کے اسٹیشن ماسٹر اجتماعی استعفے دیں گے اور آئندہ کے لائحہ عمل کا بھی اعلان کیا جائے گا۔ گزشتہ روز پاکستان ریلوے سمپارس یونین کے عہدیداران کا ہنگامی اجلاس مرکزی چیئرمین راجہ عرفان کی صدارت میں منعقد ہوا، اجلاس میں ملک بھر سے اسٹیشن ماسٹروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، اجلاس میں پورے پاکستان کے اسٹیشن ماسٹروں نے اپنے استعفے مرکزی جنرل سیکرٹری یونس بھٹی کے پاس جمع کروا دیئے۔

ریلوے حکام سمپارس یونین سے مطالبات پر غور کرنے کیلئے 12 مئی تک کا وقت مانگ تھا جس پر یونین نے اپ گریڈیشن اور دیگر جائز مطالبات کی منظوری کیلئے ریلوے حکام کو 14 مئی تک کا وقت دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی چیئرمین راجہ محمد عرفان نے کہا کہ ریلوے انتظامیہ ملک بھر کے اسٹیشن ماسٹروں کی اپ گریڈیشن کا لیٹر جاری کرے بصورت دیگر 14 مئی کو اجتماعی استعفے دیں گے اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان بھی کریں گے۔ سمپارس یونین ریلوے چیئرمین سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ اسٹیشن ماسٹروں کی اپ گریڈیشن کا کیس فوراً اسٹیبلشمنٹ میں بھیج دے تاکہ اسٹیشن ماسٹروں کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو سکے اور ریلوے مزید ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :