ٹرمپ اگلے ہفتے بیت المقدس میں امریکی سفارتخانے کے افتتاح کیلئے اسرائیل کا دورہ نہیں کریں گے

منگل 8 مئی 2018 21:04

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اگلے ہفتے بیت المقدس میں امریکی سفارتخانے کے افتتاح کیلئے اسرائیل کا دورہ نہیں کریں گے،یہ بات وائٹ ہاؤس نے گزشتہ روز بتائی،جس نے اعلان کیا کہ نائب وزیرخارجہ جان سولیون وفد کی قیادت کریں گے۔

(جاری ہے)

ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا اور ان کے شوہر ،وائٹ ہاؤس کے سینئر مشیر جیلٹ کوشنر بھی امریکی صدارتی وفد کا حصہ ہوں گے جبکہ ان کے ساتھ وزیر خزانہ سٹیون منچن بھی ہوں گے۔

ٹرمپ نے دسمبر میں یروشلم کو اسرائیلی کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا،جو ان کے پیشرووں کی سابقہ پالیسی سے انحراف ہے۔ انہوں نے اعلان کیا تھا کہ سفارتخانہ تل ابیب سے یروشلم منتقل کیا جائے گا۔ انہوں نے حالیہ دنوں میں اشارہ دیا تھا کہ وہ 14مئی کو سفارتخانے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کر سکتے ہیں جو اسرائیلی ریاست کے قیام کی 70ویں برسی کے دن ہو رہی ہے۔