مسلم لیگ ن کا ضلع سرگودھا کی پانچ قومی اسمبلی کی نشستوں پر کامیاب امیدواروں کو آئندہ ٹکٹ دینے کا عندیہ

منگل 8 مئی 2018 21:56

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن نے ضلع سرگودھا کی پانچ قومی اسمبلی کی نشستوں پر کامیاب ہونیوالے امیدواروں کو آئندہ ٹکٹ دینے کا عندیہ دیدیا ہے ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن نے پارٹی میں رہتے ہوئے پارٹی کیلئے جدوجہد کرنیوالے رکن قومی اسمبلی حلقہ این اے 88 سے پیر امین الحسنات‘قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 89 سے محسن شاہ نواز رانجھا، قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 90 سے چوہدری حامد حمید ،قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 91 سے ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی اور قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 92 سے سردار شفقت حیات بلوچ کو ہی اپنا امیدوار نامزد کرنے کا گرین سگنل دیدیا ہے،لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ عام انتخابات 2018 میں جو لوگ مسلم لیگ کے نامزد امیدوار کا ساتھ نہیں دیں گے اور ان کی حمایت نہیں کرینگے ان کا پاکستان مسلم لیگ نواز سے کوئی تعلق نہیں ہے۔