جنوبی اضلاع کی کیمسٹ برادری نے ڈرگ ایکٹ کے خلاف علم بغاوت بلند کر دیا

منگل 8 مئی 2018 22:34

کرک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) جنوبی اضلاع کے کیمسٹ ڈرگ ایسویشن نے نئے ڈرگ ایکٹ کے خلاف علم بغاوت بلند کر دی،حکومت ڈرگ ایکٹ 1978 کو فوری طور پر بحال کریں، اور ڈرگ ایکٹ 2017 کو کینسل کریں، اگر حکومت نے 12 مئی تک پرانے ڈرگ ایکٹ 1976 کو بحال نہ کیا اور نئے ڈرگ ایکٹ 2017 کو کینسل نہ کیا تو ہم مجبور ہو کر 13 مئی کو پورے جنوبی اضلاع کی سطح پر شٹر ڈائون ہڑتال کرینگے، جنوبی اضلاع کے کیمسٹ ڈرگ ایسوسی ایشن نے حکومت کو ڈیڈ لائن دے دیا، تفصیلات کے مطابق جنوبی اضلاع کے کیمسٹ ڈرگ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ذاکر اللہ خٹک نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومت ڈرگ ایکٹ 1976 کو دوبارہ بحال کریں ،اور نئے ڈرگ ایکٹ 2017 کو فوری طور پر کینسل کیاجائے اور پرانے ڈرگ ایکٹ 1976 کے فارمولے کے تحت کیٹگری سی اور بی پر لائسنس جاری کریں، انہوں نے دھمکی دی کہ اگر حکومت نے 12مئی تک پرانے ڈرگ ایکٹ 1976 کو دوبارہ بحال نہ کیا اور نئے ڈرگ ایکٹ 2017 کو کینسل نہ کیا تو کیمسٹ ڈرگ ایسوسی ایشن جنوبی اضلاع کی سطح پر 13 مئی کو تمام ڈسٹری بیوٹر، میڈیکل سٹور کو بند کرکے شٹر ڈائون ہڑتال کرینگے جس کی تمام تر ذمہ داری صوبائی حکومت پر عائدد کی جائیگی، انہوںنے کہاکہ شٹر ڈائون ہڑ تال غیر معینہ مدت تک جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :