جہلم کی عوام کو نوازشریف سے دلی لگائو ہے، آئندہ انتخابات میں ضلع سے پھر کلین سویپ کریںگے،ن لیگی رہنماء

منگل 8 مئی 2018 22:46

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2018ء) ضلع جہلم کی عوام کو قائد پاکستان میاں محمد نوازشریف سے دلی لگائو ہے جبکہ انشاء اللہ آئندہ انتخابات میں ہم اس ضلع سے پھر کلین سویپ کریںگے،ان خیالات کااظہار گزشتہ شب ضمیر جعفری سٹیڈیم میں منعقدہ جلسہ عام کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی نگہت پروین میر،آپا نادرا بیگم،صبیحہ فاروق،مسلم لیگ ن کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ظہیر خان،سٹی صدر و جنرل سیکرٹری شاہد رسول ڈار،شیخ شکیل احمد نے کیا۔

(جاری ہے)

ایک سوال پر انہو ںنے کہا کہ ہر جماعت میں گروپ بندی ہوتی ہے کیونکہ جمہوری سوچ رکھنے والے ہر شخص کی اپنی رائے ہوتی ہے جبکہ مسلم لیگ ن ہر مسلم لیگی کارکن کا جنون ہے ۔جس پر کوئی اثر انداز نہیں ہو سکتا۔انہوں نے کہا کہ آنے والے انتخابات سے پہلے آج کا جلسہ عام مسلم لیگ ن کے کارکنوں کا سیاسی شعور بیدار کرنا ہے۔جبکہ اس کے بعد جو جلسہ ہوگا وہ انشاء اللہ ایک تاریخ رقم کریگا ۔جبکہ ہم آنے والے انتخابات میں ضلع جہلم سے پھر کلین سویپ کریںگے کیونکہ اس ضلع میں دوسری جماعتوں کا مسلم لیگ ن سے مقابلہ کرنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہے ۔