"شاہ محمود قریشی کافر ہو گئے ہیں، نکاح بھی دوبارہ کرنا پڑے گا"
تحریک انصاف کے رہنما کیخلاف فتویٰ جاری کردیا گیا، تحریک لبیک کے رہنما پیر افضل قادری نے توبہ کرنے کا مطالبہ کردیا
محمد علی منگل 8 مئی 2018 20:27
(جاری ہے)
شاہ محمود قریشی کا یہ عمل کسی صورت قابل قبول نہیں۔
شاہ محمود قریشی نے لبیک اللہ ہما لبیک جس پس منظر میں کہا، وہ کلمہ کفر ہے۔ اس لیے شاہ محمود قریشی پر واضح کر رہے ہیں کہ وہ اپنی غلطی قبول کرکے معافی مانگیں توبہ کریں۔ شاہ محمود قریشی کو سرعام سب کے سامنے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے توبہ کرنا پڑے گی۔ لیکن اگر شاہ محمود قریشی اپنی غلطی قبول نہیں کرتے اپنی غلطی پر بضد رہتے ہیں تو پھر اس عمل کے باعث شاہ محمود قریشی کافر ہو جائیں گے۔ اشرف جلالی نے تحریک انصاف کی قیادت سے بھی شاہ محمود قریشی کے اس جملے کے ادا کیے جانے کے معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ اگر شاہ محمود قریشی معافی نہیں مانگتے تو انہیں نکاح بھی دوبارہ کرنا پڑے گا۔ دوسری جانب پیر افضل قادری نے اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے شاہ محمود قریشی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپنی غلطی کا اعتراف کریں، لوگوں اور اللہ سے معافی مانگیں اور اعلان کریں کہ وہ آئندہ ایسی غلطی دوبارہ نہیں دہرائیں گے۔ شاہ محمود قریشی نے یہ سب اگر غلطی سے کیا ہے تو ایسے توبہ کریں جیسے عمران خان نے کی تھی۔ شاہ محمود قریشی معافی مانگیں ، دوبارہ کلمہ پڑھ کر مسلمان ہوں اور نکاح بھی دوبارہ کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.