وزارت کیڈ کی یقین دہانی : 128 روز بعد ڈیلی ویجز ملازمین نے احتجاج ختم

منگل 8 مئی 2018 23:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2018ء) وفاقی تعلیمی اداروں کے ڈیلی ویجز ملازمین کی تنخواہوں اور مستقلی کا معاملہ پر وزارت کیڈ کی یقین دہانی، 128 روز بعد ڈیلی ویجز ملازمین نے احتجاج ختم کردیا جبکہ ملازمین کی جانب سے کلاسز کا بائیکاٹ بھی ختم کردیا گیا وزیر مملکت کیڈ طارق فضل چودھری نے 6 ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی کی یقین دہانی کروادی، وزارت کیڈ نے اس حوالے ملازمین کی مستقلی کے لیے بھی حکمت عملی طے کرلی پہلے مرحلے میں گریڈ ایک سے چودہ کے ملازمین کو فوری مستقل کیا جائے گاگریڈ 16 اور 17 کے ملازمین کی سمری تیار کرکے عدالت میں پیش کی جائے گی

متعلقہ عنوان :