راولپنڈی ، ٹارگٹ کلنگ، اغوا برائے تاوان اور بارود برآمدگی سمیت دیگر مقدمات میں 8 شہادتیںقلمبند،مذید گواہ طلب

منگل 8 مئی 2018 23:33

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2018ء) انسداد دہشت گردی کی خصو صی عدالت کے جج محمد اصغر خان نے ٹارگٹ کلنگ، اغوا برائے تاوان اور بارود برآمدگی سمیت دیگر مقدمات میں 8 شہادتیں قلمبند کرتے ہوئے مزید گواہوں کو طلب کر لیا گزشتہ روز عدالت نے اغوا برائے تاوان کے مقدمہ میں ملزم حبیب اللہ کیخلاف سماعت 22مئی ،ملزم عبدالواحد کیخلاف ٹارگٹ کلنگ کیس میں7 گواہوں کے بیان ریکارڈ کر کے سماعت10 مئی جبکہ بارودی مواد برآمدگی کے مقدمہ میں نامزد ملزم شمس الحیات کے خلاف سماعت 17 مئی تک ملتوی کردی ہے۔