جسٹس منیب اختر نے سپریم کورٹ کے جج کے طور پر حلف اٹھا لیا

منگل 8 مئی 2018 23:37

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) جسٹس منیب اختر نے سپریم کورٹ کے جج کے طور پر حلف اٹھا لیا ہے، اس حوالے سے منگل کوسپریم کورٹ میں ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے جسٹس منیب اختر سے اپنے عہدے کاحلف لیا،حلف برداری کی تقریب میں سپریم کورٹ کے جج صاحبان ، ایڈوکیٹ جنرلز، سپریم کورٹ بار اورپاکستان بار کونسل کے عہدیداران اور سنیئر وکلا نے شرکت کی ، یادرہے کہ جسٹس منیب اخترقبل ازیں سندھ ہائیکورٹ کے جج کے طورپرکام کرتے رہے ہیں، جوڈیشل کمیشن نے ان کو سپریم کورٹ کا جج مقررکرنے کی سفارش کی تھی