قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ سے ایم ڈی پاکستان ٹورازم چوہدری عبدالغفور خان کی ملاقات ،

سیاحت کے فروغ کیلئے اقدامات اور دیگر امور پر گفتگو

منگل 8 مئی 2018 23:38

قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ سے ایم ڈی پاکستان ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ سے منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان ٹورازم چوہدری عبدالغفور خان نے ملاقات کی جس میں سیاحت کے فروغ کے سلسلے میں کیئے جانے والے اقدامات اور دیگر امور پر گفتگو ہوئی۔ترجمان پی ٹی ڈی سی کے مطابق ملاقات کے دوران ایم ڈی پی ٹی ڈی سی چوہدری عبدالغفور کا کہنا تھا کہ پاکستان میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری کے باعث سیاحوں کا اعتماد بحال ہوا ہے اور گزشتہ سال مقامی و غیر ملکی سیاحوں کی بڑی تعداد نے پاکستان کا رٴْخ کیا۔

اس سلسلے میں سیاحوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کیلئے ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں سے رابطے جاری ہیں تا کہ پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت قیام و طعام اور انفراسٹرکچرکی سہولیات قائم کی جا سکیں۔

(جاری ہے)

گلگت بلتستان اور اسلام آباد سمیت پاکستان بھر میں نئی اور جدید سفری سہولیات قائم کی جائیں گی۔ سیاحت کے شعبے میں پروفیشنل اور ہٴْنرمند افرادی قوت فراہم کرنے کیلئے ٹریننگ پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا۔

ساحلی پٹی پر بیچ ریزارٹس قایم کیئے جا رہے ہیں۔ خارجہ اٴْمور کے بعد سیاحت ہی ایسا شعبہ سے جس سے قوموں کے قریبی تعلقات مزید بہتر ہو سکتے ہیں۔ چوہدری عبدالغفور نے بتایا کہ ایران کے حالیہ دورے میں ڈپٹی گورنر صوبہ خراسان رضوی حمید موسوی سے ملاقات میں کہاتا کہ مسلم برادر ممالک اوآئی سی کے فورم تلے باہمی تعلقات کو مزید فروغ دیں۔ دورہ مشہد سے دونوں ممالک میں سیاحت کے فروغ اور سیاحوں کو بین الاقوامی سہولیات مہیا کرنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ایران دورے میں آرگنائزیشن آف اسلامک کانفرنس (او۔ آئی۔ سی) کی2018 کیلئے منسوب کردہ شہر تبریز کی سرکاری تقریبات میں شرکت کی جہاں انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر علی اصغر مونسان سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں چوہدری عبدالغفور خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران میں از سر نو قربت اس بات کا ثبوت ہے کہ مسلم اٴْمہ یک جان ہے۔

اس ضمن میں آئندہ سال کیلئے لاہور کو او۔ آئی۔ سی کا سیاحتی شہر بنانے کی درخواست کی ہے۔ دورہ تبریز کے دوران مشرقی آزربائیجان کے گورنر ، افغانستان کی وزیرِ سیاحت اور عراق کے ٹورازم چیف اور تبریز کے مئیر اردج شاہین بحیر سے ملاقات میں ان ممالک کے ساتھ سیاحتی تعاون بڑھانے پر گفتگو ہوئی۔منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان ٹورازم نے نیشنل سیکیوریٹی ایڈوائزر کو پی ٹی ڈی سی کو وفاقی سطح پر برقرار رکھنے کیلئے کی جانے والی کوششوں سے آگاہ کیا اوردرخواست کی کہ پی ٹی ڈی سی کو وفاقی سطح پر برقرار رکھا جائے تا کہ قومی سطح کا یہ ادارہ ملک و بیرون ملک پاکستان کی سیاحت کی ترویج و ترقی میں اپنا کردار احسن طریقے سے سرانجام دے سکے۔

قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے ایم ڈی کی سیاحت کے لیئے کیئے جانے والے اقدامات کو سراہا اور کہا کہ پی ٹی ڈی سی کو سیاحت کے فروغ کیلئے ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے گی اور وفاقی سطح پر برقرار رکھنے کیلئے بھی کوششیں کی جائیں گی۔