باجوڑ ایجنسی میں سٹڈی سنٹر کا قیام خوش آئنداقدام ہے‘پروفیسر محمد حنیف

منگل 8 مئی 2018 23:46

باجوڑایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 مئی2018ء) باجوڑ سٹڈی سرکل کے معلم پروفیسر محمد حنیف خان نے کہا کہ باجوڑ اسٹڈی سنٹر کا قیام ایک خوش آئند قدام ہے جو کہ باجوڑایجنسی کے طلبہ و نوجوانوں کو مطالعہ کی راہ ہموار کرنے میں معاون ثابت ہوگا،وہ منگل کے روز ہفتہ وار علمی مجلس باجوڑ سٹڈی سنٹرمیں لیکچر دینے کے موقع پر خطاب کررہے تھے۔

باجوڑ خار میں اسٹڈی سرکل کا قیام عمل میں لایاگیا۔باجوڑایجنسی خار میں طلبہ و نوجوانوں کیلئے علمی مجلس مرکز کا افتتاح ہوا جس کے تحت طلبہ کیلئے ہفتہ وار علمی مجالس کا قیام عمل میں لایا جائے گا، ہفتہ وار علمی مجلس میں پشاور یونیورسٹی کے پروفیسر محمد حنیف معین موضوع پر لیکچر دینے گے، جس کے بعد شرکا کیلئے دوسری نشست سولات و جواب کی ہوگی۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اسٹڈی سرکل کے منتظم اور سیاست کے طالب علم عبدالواحد نے میڈیا کو بتایا کہ علاقے کے علم دوست طلبہ کیلئے ایسی مجلس کا انعقاد نہایت ضروری تھا اس کیلئے ہم نے طویل جدوجہد کی اور بلاآخر ہم اس کے قیام میں کامیاب ہوگئے انشا اللہ سے اس سے علاقے کے علم دوست افراد کو بہت فائدہ ہوگا، اس پروگرام کی کوئی فیس نہیں صرف علم دوست افراد سے ہر اتوار کے دن اس مجلس میں شرکت کی درخواست ہے۔

اسٹڈی سرکل میں شریک ایک نوجوان اور علاقے کے جانی پہچانی شخصیت نظام الدین خان نے طلبہ و نوجوانوں کے سامنے مطالعہ کی اہمیت اور اس کے طریقہ کار پر روشنی ڈالی. منصوبہ بند، موضوعاتی اور مسلسل مطالعہ پر زور دیا اور یکسوئی کے ساتھ مطالع? کی تاکید کی۔ اسٹڈی سرکل کے معلم پروفیسر محمد حنیف خان نے کہا کہ اس اسٹڈی سنٹر کا قیام ایک خوش آئند قدام ہیجو کہ باجوڑایجنسی کے طلبہ و نوجوانوں کو مطالعہ کی راہ ہموار کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔

متعلقہ عنوان :