چین ،جنوبی کوریا اور جاپان کی سہ فریقی کانفرنس کل ہوگی

تینو ں رہنما شمالی کوریا کے ایٹمی میزائل اور اسلحہ میں کمی پروگرام پر بات چیت کرینگے

منگل 8 مئی 2018 23:47

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 مئی2018ء) چین ،جنوبی کوریا اور جاپان کی سہ فریقی کانفرنس (کل) بدھ کو ٹوکیو میں منعقد ہوگی جس میں تینوں رہنما شمالی کوریا کے اسلحہ میں کمی کے بارے میں اعلانات پر تبادلہ خیال کریں گے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں جاپان کے وزیراعظم شینزو ایبے ، چینی وزیراعظم لی کھی کھیانگ اور جنوبی کوریا کے صدر مونگ جائے ان شریک ہوں گے جس میں وہ شمالی کوریا کے ایٹمی میزائل اور اسلحہ میں کمی کے پروگرام پربات چیت کریں گے ۔

تینوں ممالک کے درمیان اپنی قسم کی یہ ساتویں کانفرنس ہے جو جنوبی کوریا کے صدر مون اور شمالی کوریا کے رہنما کنگ جانگ ان کی گزشتہ ماہ ہونے والی ملاقات کے بعد اہمیت اختیار کر گئی ہے ۔ توقع ہے کہ اس کانفرنس کے آئندہ ہفتوں میں امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور کورین رہنما کم جون کے درمیان متوقع ملاقات پر بھی گہرے اثرات مرتب ہوں گے ۔