پاکستان کے مستقبل کا تعین کرنے کیلئے آئندہ 15، 20 روز نہایت اہم ہیں،سیاستدان قوم کی تربیت کرتا ہے،

سیاستدانوں گولی اور گالی سے اجتناب کرنا چاہیے، سیاست میں شائستگی ختم ہوئی تو ملک اور معاشرے کو شدید نقصان پہنچے گا، سینٹر مشتاق احمد کی پارلیمنٹ ہائوس کی باہر میڈیا سے گفتگو

منگل 8 مئی 2018 23:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 مئی2018ء) جماعت اسلامی کے سینٹر مشتاق احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کے مستقبل کا تعین کرنے کیلئے آئندہ 15، 20 روز نہایت اہم ہیں، سیاستدانوں گولی اور گالی سے اجتناب کرنا چاہیے، سیاست میں شائستگی ختم ہوگی تو اس ملک اور معاشرے کو شدید نقصان پہنچے گا۔ وہ منگل یہاں پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے موجودہ حالات پچیدہ ہیں، سیاست ، تہذیب ، اور شائستگی کا نام ہے، سیاستدان قوم کا استاد اور معمار ہوتا ہے، جو اقوام کی تربیت کرتا ہے۔ احسن اقبال پر حملہ افسوسناک ہے ۔آئندہ 15سال سے 20روز اس قوم کے مستقبل کیلئے انتہائی اہم ہیں۔ اگر سیاست دانوں نے سمجھ بوجھ سے کام نہ لیا تو جمہوریت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔

(جاری ہے)

سیاستدانوں کو گول اور گالی کی سیاست سے اجتناب کرنا چاہیے، سیاست میں شائستگی ختم ہوگی تو اس ملک اور معاشرے کو شدید نقصان پہنچے گا۔ آج وقت ہے کہ ہم پاکستان کے اندر تعلیم و تربیت کو فروغ دینے کیلئے عملی اقدامات کریں اور معاشرے میں سوچ کو ۔۔۔کا موقع دیا جائے تاکہ عوام گولی اور گالی کی بجائے اچھے انداز میں اپنا نقطہ نظر پیش کرسکیں۔ سیاستدانوں کو عوامی اجتماعات کے اندر شائشتہ زبان کو فروغ دینا ہوگا تاکہ انتشار سے بچا جاسکے۔