ڈاکٹر رحمان اللہ ایم ایس باچا خان میڈیکل کمپلیکس صوابی تعینات

منگل 8 مئی 2018 21:20

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) ڈائریکٹر جنرل صوبائی ہیلتھ سروسز اکیڈمی پشاور سے منسلک محکمہ صحت کے منیجمنٹ کیڈر کے گریڈ 19 کے ڈاکٹر رحمان اللہ کو باچا خان میڈیکل کمپلیکس صوابی کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے عہدے پر تعینات کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گجو خان میڈیکل کا لج کے ہیڈ کارڈیالوجی/وائس پرنسپل ڈاکٹر ابراہیم شاہ کو ایم ایس باچا خان میڈیکل کمپلیکس صوابی کے عہدے کے اضافی چارج سے سبکدوش کردیا گیا ہے ۔