ورلڈ تھیلیسیمیا ڈے، بچوں نے کیک کاٹا،فیس پینٹنگز بھی کرائیں

منگل 8 مئی 2018 21:20

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) فرنٹیئرفائونڈیشن پشاور میں 8 مئی ورلڈ تھیلی سیمیا ڈے کے موقع پر تھیلی سیمیا کے مریض بچوں کی حوصلہ افزائی کیلئے مختلف پراگراموں کاانعقاد کیاگیا جبکہ مریض بچوں نے فرنٹیئرفائونڈیشن کے چیئرمین صاحبزادہ محمد حلیم، ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر فخرزمان کے ہمراہ کیک بھی کاٹا جبکہ فرنٹیئر فائونڈیشن میں زیرعلاج تھیلی سیمیا کے مریض بچوں کی حوصلہ افزائی کیلئے جہادفار زیرو تھیلی سیمیا (جے زیڈ ٹی) کے رضاکاروں نے تحائف تقسیم کئے اس کے ساتھ ساتھ مریض بچوں اور سٹاف ممبرز کی فیس پینٹنگز بھی کی گئیں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء مشہور سنگر اور زیک فائونڈیشن کے سربراہ زیک آفریدی نے بھی فرنٹیئرفائونڈیشن کادورہ کیا اور تھیلی سیمیا وارڈ میں مریض بچوں سے ملے اور ان کی حوصلہ افزائی بھی کی، اس موقع پر فرنٹیئر فائونڈیشن پشاور کے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹرفخرزمان نے انہیں مریض بچوں کی بلامعاوضہ فراہم کی جانے والے علاج معالجہ کی تمام سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی انہوں نے فرنٹیئر فائونڈیشن کے اقدامات اور خون کے موروثی امراض کے خلاف جدوجہد کوسر

متعلقہ عنوان :