منسٹری آف فارن افیئرایران کا ایک افسرلاہو رمیں لاپتہ ہوگیا ‘ نجی ٹی وی

منگل 8 مئی 2018 21:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2018ء) منسٹری آف فارن افیئرایران کا ایک افسرلاہو رمیں لاپتہ ہوگیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق منسٹری آف فارن افیئرایران کا 50سالہ افسر محمود زہرابی چند روز قبل لاہور آیا تھا اور پھر لا پتہ ہوگیا ۔

(جاری ہے)

اس واقعہ کی اطلا ع پاکستانی سکیورٹی حکام کو دیدی گئی جس کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایرانی افسر کی تلاش شروع کردی ۔ پولیس کے مطابق ایرانی افسر محمود زہرابی گلبر گ کے مقامی ہوٹل میں رہائش پذیر تھے اور 8ماہ کے دوران ان وہ دوسری بار لاہور آئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :