وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کی مظفرگڑھ میں13مئی کوآمد متوقع

بدھ 9 مئی 2018 00:20

مظفرگڑھ۔ 08مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور نے کہا ہے کہ13مئی بروزاتوار وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی مظفرگڑھ آمد متوقع ہے جہاں وہ ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ کا معائنہ کریں گے ، اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپال میں عوام کی سہولت کے لئے نئے تعمیر ہونے والے پاکستان کڈنی ، لیور انسٹی ٹیوٹ اینڈ ریسرچ سنٹر ، سرجیکل وارڈ اور ٹراما سنٹر کا باقاعدہ افتتاح کریں گے ، یہ بات انہوں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال مظفرگڑھ میں ضلعی انتظامی افسران ، محکمہ صحت کا افسران ،پولیس افسران اور دیگر متعلقہ اداروں کے ضلعی سربراہان کے ساتھ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، انہوں نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ وزیر اعلیٰ کی آمد کے موقع پر ہسپتال میں فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کئے جائیں ، ، بعد ازاں ڈپٹی کمشنر محمدسیف انور نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا بھی معائنہ کیا اور ہسپتال میں جاری تعمیرو ترقی کے جاری کام کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عطاء الحق، سی ای او صحت ڈاکٹر شاہد حسین مگسی، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر مہر اقبال سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔