Live Updates

پارلیمان ملک کا سب سے اعلیٰ ترین ادارہ ہے،اس میں تمام قومی معاملات پر تبادلہ خیال کیا جانا چاہئے

سینیٹر جاوید عباسی کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

بدھ 9 مئی 2018 00:20

اسلام آباد ۔ 8 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر جاوید عباسی نے کہا ہے کہ پارلیمان ملک کا سب سے اعلیٰ ترین ادارہ ہے لہٰذا پارلیمان میں تمام قومی معاملات پر تبادلہ خیال کیا جانا چاہئے۔ منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملکی پارلیمان تمام قومی اداروں کی ماں ہے اور ہم سب کو اس کا احترام کرنا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ہمیشہ پارلیمان کے خلاف نازیبا اور توہین آمیز زبان استعمال کی ہے جو قابل افسوس ہے۔ انہوں نے مذید کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ پارلیمان کو نظر انداز کیا ہے اور حکومت کے خلاف احتجاج کے لیے سڑکوں کو ترجیح دی ہے۔ سینیٹر جاوید عباسی کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ قومی اداروں کا احترام کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) قانون کی بالادستی پر پختہ یقین رکھتی ہے اور اس کے لیے ہمیشہ کام بھی کیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارت کو ڈالرز کی منتقلی سے متعلق خبروں کی تحقیقات کی جانی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) لوگوں کو بہتر طرز حکمرانی فراہم کر رہی ہے اور گزشتہ 5 سالوں سے ملکی عوام کی خدمت کر رہی ہے لیکن پاکستان تحریک انصاف نے صرف الزامات کی سیاست کی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات