مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی ظالمانہ کارروائیوں کی شدید مذمت، ہماری ہمدردیاں اور دعائیں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں، دفتر خارجہ

بدھ 9 مئی 2018 01:20

اسلام آباد ۔ 8 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) پاکستان کی حکومت اور عوام نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی ظالمانہ کارروائیوں کی شدید مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی فورسز کی وحشیانہ کارروائیوں میں 5 مئی سے آج تک مقبوضہ کشمیر کے مختلف اضلاع میں 14 کشمیری شہید ہو چکے ہیں۔ دفتر خارجہ سے جاری کئے گئے ایک بیان کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام کو جان بوجھ کر وحشیانہ کارروائیوں کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہماری ہمدردیاں اور دعائیں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔