حکومت نے صحت اور تعلیم کے شعبوں پر خصوصی توجہ دے کر عوامی امنگوں کی ترجمانی کی ہے، صبیحہ نذیر

بدھ 9 مئی 2018 14:08

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) مسلم لیگ (ن) کی رکن قومی اسمبلی صبیحہ نذیر نے وفاقی بجٹ کو عوامی امنگوں کا ترجمان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے صحت اور تعلیم کے شعبوں پر خصوصی توجہ دے کر عوامی امنگوں کی ترجمانی کی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی میں بجٹ 2018-19ء پر بحث کے دوران مسلم لیگ (ن) کی رکن صبیحہ نذیر نے کہا کہ حکومت نے اچھا بجٹ پیش کیا۔ مہنگائی کی شرح کے مطابق پشنروں اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ مناسب ہے۔ حکومت نے ہسپتالوں میں اضافہ کیا ہے تاہم آبادی میں اضافہ سے یہ انتظامات کم ہیں، صحت کا شعبہ وفاق کے پاس ہونا چاہیے تھا۔