عام انتخابات کی تاریخ سے متعلق میڈیا میں آنے والی خبریں بے بنیاد اور قبل از وقت ہیں‘ترجمان الیکشن کمیشن

بدھ 9 مئی 2018 14:39

عام انتخابات کی تاریخ سے متعلق میڈیا میں آنے والی خبریں بے بنیاد اور ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2018ء) الیکشن کمیشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ عام انتخابات کی تاریخ سے متعلق ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا بدھ کو ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ عام انتخابات کی تاریخ سے متعلق میڈیا میں آنے والی خبریں بے بنیاد اور قبل از وقت ہیں ترجمان نے کہا کہ ایسی کوئی تجویز ابھی تک زیر غور نہیں آئی -