جے یو آئی (ف) کی رکن قومی اسمبلی نعیمہ کشور خان کی فرانس حکومت کی طرف سے قرآنی آیات میں تبدیلی کی مذموم حرکت کی مذمت

بدھ 9 مئی 2018 16:14

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) جے یو آئی (ف) کی رکن نعیمہ کشور خان نے فرانس حکومت کی طرف سے قرآنی آیات میں تبدیلی کی مذموم حرکت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قرآن ایسی کتاب ہے جس کی حفاظت کا ذمہ اللہ نے خود لیا ہے‘ ہمیں اس اقدام کی مذمت کرنی چاہیے۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی میں نعیمہ کشور خان نے نکتہ اعتراض پر فرانس کی حکومت کی طرف سے قرآنی آیات میں تبدیلی کی مذمت کی اور کہا کہ قرآن ایک ایسی کتاب ہے جس کی حفاظت کا ذمہ اللہ نے خود لیا ہے۔ انہوں نے اس معاملہ پر فرانس سے احتجاج کرنے اور اس اقدام کی مذمت کی اور کہا کہ پاکستان اسلامی ملک ہے اور ہمیں اس اقدام کی مذمت کرنی چاہیے۔