اداکار شریاس تلپڑے کے گھر 14 سال بعد ننھے مہمان کی آمد

بدھ 9 مئی 2018 16:39

اداکار شریاس تلپڑے کے گھر 14 سال بعد ننھے مہمان کی آمد
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 مئی2018ء) بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گرینڈ مستی، گول مال ، ہائوس فل، اوم شانتی اوم جیسی مزاحیہ فلموں سے اپنی اداکاری کا لوہا منوانے والے معروف اداکار شریاس تلپڑے 14 سال بعد سروگیسی کے عمل کے ذریعے بچی کے باپ بن گئے ہیں۔

(جاری ہے)

شریاس تلپڑے نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر نے ہمیں بچے کی پیدائش کا وقت اس ماہ کی 10 سے 12 کے اوسط کی تاریخ بتائی تھی اور اسی بات کا فائدہ اٴْٹھانے ہوئے ہم لوگ 2 تاریخ کو ہی ہانگ کانگ چلے گئے تاکہ 7 تاریخ تک واپسی ہو سکے تاہم 7 تاریخ کی شب ہانگ کانگ سے بھارت واپسی پر ہی ہمیں بچی کی پیدائش کی خوشخبری دی گئی۔

متعلقہ عنوان :