کینیڈا میں چوتھی پاکستان ٹریڈایکسپو اکتوبر میں منعقد ہو گی

بدھ 9 مئی 2018 16:40

کرا چی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2018ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے چوتھی پاکستان ٹریڈ ایکسپو2018کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں اس سال اکتوبر کے مہینے میں منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ٹریڈ ایکسپو کے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے ایف پی سی سی آئی کے سینئرنائب صدر سید مظہر علی ناصر نے کہاکہ پچھلے تین کامیاب ترین ایونٹیس جوکہ ایف پی سی سی آئی نے منعقد کئے اس سے ہماری ایکسپورٹ کی ترقی ،باہمی تجارت اور معاشی تعلقات کینیڈا کی مد میں خاطرخواہ نتائج حاصل ہوئے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ آنے والے اس تجارتی نمائش سے نارتھ امریکن مارکیٹ میںبھی پاکستانی مصنوعات متعارف ہوگی جہاںپاکستانی مصنوعات کی بھرپور مانگ ہے پاکستان کے بڑے اداروں اورپاکستانی صنعتی سیکٹر کو اس بڑی نمائش (ایکسپو)میںشرکت کیلئے مدعو کیاجائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ایس ایم منیر چیئرمین پاکستان کینیڈا بزنس کونسل ایف پی سی سی آئی خود اس ایکسپوکی چوتھی نمائش کے انتظامات کی نگرانی کریں گے۔

ایس ایم منیر چیئرمین پاکستان کینیڈا بزنس کونسل ایف پی سی سی آئی نے اس اُمید کا اظہار کیا کہ ایف پی سی سی آئی پاکستان ٹریڈ ایکسپو کے منعقد کرنے کاجو اقدام کیاہے اس سے پاکستانی برآمدات نہ صرف کینیڈا بلکہ شمالی امریکی خطے میں بھی تجارت کی نئی راہیںہموار ہونگی کیونکہ ایف پی سی سی آئی اس تجارتی نمائش میں شمالی امریکی خطہ کے بڑے خریداروں ۔

چین اسٹورز اور سپر اسٹورز کو شرکت کیلئے مدعو کریگی جس سے پاکستانی تاجروں کو کینیڈا کے علاوہ شمالی امریکی تاجروں کے ساتھ بزنس میٹنگ کرنے کا موقع ملے گا۔اس نمائش کی اہمیت اس لئے بھی ہے کہ کینیڈا میں پاکستانی ٹیکسٹائل، ریڈی میڈ گارمنٹس ،چاول،مصالحہ جات تیار شدہ کھانے،تعمیراتی میٹریل،چمڑے کی مصنوعات،جیولری،بسکٹ اور کُوکیز،ڈرائی فروٹ،بیڈشیڈ،تولیہ ،سرجیکل آ ئٹم ، اسپورٹ کی اشیا ء، ماربل، براس،ٹیکسٹائل ہینڈی کرافئس وغیرہ کی بہت بڑی طلب ہے۔ایف پی سی سی آئی نے پہلے ہی تمام بڑی مینو فیکچر نگ کمپنیوں اور اپنی ممبر باڈیز کو دعوت نامے بھیج دیئے ہیں۔