ضلع ناظم کا کوہاٹ روڈ پر مختلف سرکاری سکولوں کا دورہ

بدھ 9 مئی 2018 16:50

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) ضلع ناظم پشاور محمدعاصم خان نے سرکاری سکولوں کی کارکردگی چیک کرنے کی غرض سے کوہاٹ روڈ پر مختلف سرکاری سکولوں کا دورہ کیا اس موقع پر گورنمنٹ پرائمری سکول گلشن رحمان کالونی کے دورہ کے دوران ضلع ناظم پشاور محمدعاصم خان نے بدانتظامی اور موقع پر موجود عوام کی جانب سے سکول ہیڈ ماسٹر کے خلاف شکایت پر ضلع ناظم محمدعاصم خان نے شدید برہمی کااظہار کرتے ہوئے سکول ہیڈ ماسٹر کو بطورسزا ٹرانسفر کے احکامات جاری کرتے ہوئے ای ڈی او ایجوکیشن سے انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ضلع ناظم نے اپنے دورہ کے دوران مختلف سرکاری سکولوں میں جاری ترقیاتی منصوبے جلد سے جلد مکمل کرنے کے احکامات جاری کئے جبکہ بعض درپیش مسائل کے فوری حل کیلئے بھی ای ڈی او ایجوکیشن کو احکامات جاری کردئیے اس ضمن میں ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان کاکہناتھا کہ صوبائی اور ضلعی حکومتیں تعلیمی ایمرجنسی پر عمل پیرا ہے اور غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :