اسلام آباد کے نئے ہوائی اڈے کو زیادہ سے زیادہ معیاری بنانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں،حکام سول ایوی ایشن

بدھ 9 مئی 2018 17:38

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) اسلام آباد کے نئے ہوائی اڈے کو زیادہ سے زیادہ معیاری بنانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

شہری ہوابازی کے ادارے کے مطابق اسلام آباد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پروازوں کے آمدورفت کے نظام کو زیادہ سے زیادہ معیاری بنانے کیلئے تمام اقدامات کئے جارہے ہیں۔ نیا ہوائی اڈاافتتاح کے روز سے ہی مکمل طورپر فعال ہے اور بنیادی معاملات ترجیح بنیادوں پر نمٹائے جارہے ہیں۔ایوی ایشن ڈویژن نئے ہوائی اڈے کی کارکردگی کابغور جائزہ لے رہی ہے۔ شہری ہوابازی کاادارہ خوش اسلوبی سے پروازوں کی آمدورفت یقینی بنانے اور مسافروں کو بہترین خدمات فراہم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کررہاہے۔