کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل عامر ریا ض کالاہور سروسز ہسپتال کا دورہ

وزیر داخلہ احسن اقبال کی عیادت اور جلد صحت یابی کے لئے دعا کی

بدھ 9 مئی 2018 20:50

لا ہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2018ء) کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل عامر ریا ض نے وزیر داخلہ احسن اقبال کی عیادت کے لئے لاہور سروسز ہسپتال کا دورہ کیا جہاں پر کور کمانڈر نے احسن اقبال سے انکی خریت دریافت کی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل عامر ریا ض نے لاہور سروسز ہسپتال کا دورہ کیا جہا ں پر انہوں نے احسن اقبال کی عیادت کرتے ہوئے انکی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی اور انہیں پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیااسکے علاوہ کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل عامر ریا ض نیاحسن اقبال کی سیکیورٹی کا بھی جائزہ لیا

متعلقہ عنوان :