تحریک انصاف نے سرکاری حکام کی ملی بھگت سے پولٹری کی قیمتوں میں غیر قانونی اضافے کیخلاف اسمبلی میں تحریک التواء جمع کرادی

بدھ 9 مئی 2018 21:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2018ء) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم علی نے سرکاری حکام کی ملی بھگت سے پولٹری کی قیمتوں میں غیر قانونی اضافے کیخلاف اسمبلی میں تحریک التواء جمع کرادی۔پولٹری مافیا نے دس روز میں 20ارب شہریوں کی جیبوں سے نکال لیے ہیں۔

(جاری ہے)

جو سرکاری اہلکار مارکیٹ میں قیمتیں طے کرتے ہیں وہ اپنا حصہ لے کر غائب ہو جاتے ہیں جس کا خمیازہ غریب عوام بھگت رہے ہیں۔مرغی کا گوشت 278تک پہنچ چکا ہے جو کہ غریب آدمی کی پہنچ سے دور جا چکا ہے۔ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پیداوار کی کمی کو جواز بنا کر قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کیا جار اہے ۔لہذا استدعا ہے کہ اس معاملے کا نوٹس لیا جائے اور ذمہ داروں کیخلاف کاروائی کی جائے۔