رمضان المبارک میں لاٹری جوا ، اور سرکس پر مشتمل پروگراموں پر پابندی عائد

تمام چینل ماہ مقدس میں پانچ وقت مسجد الحرام اور مسجد النبی کی اذان نشر کریں ، اسلام آباد ہائی کورٹ کا حکم

بدھ 9 مئی 2018 21:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2018ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے رمضان المبارک کے دوران لاٹری، جوا اور سرکس پر مشتمل پروگراموں پر پابندی عائد کرتے ہوئے حکم دیا، رمضان المبارک میں تمام چینل پانچ وقت مسجد الحرام اور مسجد النبی کی آذان نشر کریں، گزشتہ روز رمضان ٹرانسمیشن اور مارننگ شو میں پیمرا کے ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کیس کی سماعت جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل سنگل رکنی بینچ نے سماعت کی، جب سماعت شروع ہوئی پیمرا حکام کی جانب سے جوبا داخل کرائے جانے کے بعد فاضل جج نے 9صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کرتے ہوئے ٹی وی چینل کو سرکس سے روک دیا، عدالت نے حکم دیا نشر ہونے والے دس فیصد غیر ملکی مواد میں ریاست اور اسلام کے خلاف چیزوں کی مانیٹرنگ ہونی چاہئے اور وزارت اطلاعات داخلہ کے سیکرٹری اور چیئرمین پر مشتمل کمیٹی رمضان کے پہلے ہفتے کی رپورٹ عدالت میں جمع کروانے کا حکم دیا، عدالت نے حکم دیا کہ تمام چینلز اس بات کو یقینی بنائیں کہ پروگرام کے میزبان اور مہمان کی طرف سے رمضان المبارک کے تقدس پر سمجھوتہ نہ ہوں۔

۔