Live Updates

آمردں کے ساتھی عمران خان کے اردگرد جمع ہوگئے ہیں ، ڈاکٹر زمرد یاسمین رانا نے

بدھ 9 مئی 2018 21:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر زمرد یاسمین رانا نے کہا ہے کہ آمردں کے ساتھی عمران خان کے اردگرد جمع ہوگئے ہیں ، انتخاب کے قرب آتے ہی جنوبی پنجاب کے سیاستدانوں کو اب وہاں کے عوام کے حقوق کا خیال آیا ہے ، جنوبی پنجاب کے وہ سیاستدان جنہیں آئندہ انتخاب میں فتح کی امید نہیں ہے وہ نئی جماعتوں میں شامل ہورہے ہیں ،تحریک انصاف اور جنوبی پنجاب محاذ ایک ہی سکے کے دور خ ہیں، ،جنوبی پنجاب کے عوام مسلم لیگ ن کے ساتھ ہیں،انہوں نے کہاکہ ان سیاسی عناصرکو یہ بات ذہین نشین رکھنی چاہیے کہ وہ اپنے غیر جمہوری طرز عمل کے ذریعے قوم کو بے وقوف نہیں بنا سکتے ۔

(جاری ہے)

الزام تراشی کے ماہر ایک سیاستدان نے جھوٹ بولنے کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں اوریہ ناعاقبت اندیش عناصر صرف سیاست برائے اقتدار کیلئے ملک وقوم کی تقدیر کو داؤپر لگا رہے ہیں ۔ملک میں محاذ آرائی ،افراتفری اور بے چینی پھیلانے کے ذمہ د اروں کو قوم اور تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات