یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈ ڈائزین اولڈ کیمپس کے زیر اہتمام منشیات کے خلاف پوسٹر کی نمائش

طاہر بشیر کولمبو محمد ایوب اور کنسلٹنٹ انسداد منشیات مہم سید ذوالفقار حسین اسرار حسین چشتی اور ڈاکٹر احمد بلال نے بھی نمائش دیکھی

بدھ 9 مئی 2018 21:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2018ء) منشیات کے خلاف آگاہی مہم کے حوالے سے یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈ ڈائزین اولڈ کیمپس کے زیر اہتمام پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن اور ڈرگ ایڈوئزری ٹرینیگ حب کے اشتراک سے پوسٹر مقابلہ کا اہتمام کیا گیا جس میں 56 طلبہ و طالبات نے پوسٹر مقابلے میں حصہ لیا۔ تقریب کے مہمانان خصو صی پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ڈا ئریکٹر طاہر بشیر کولمبو پلان کے ڈائریکٹر محمد ایوب اور کنسلٹنٹ انسداد منشیات مہم سید ذوالفقار حسین تھے ججزکے فرائض اسرار حسین چشتی اور ڈاکٹر احمد بلال نے سر انجام دئیے۔

کنسلٹنٹ انسداد منشیات مہم سید ذوالفقار حسین نے کہا کہ نشہ کے خلاف طلبہ میں مقابلے کے رحجان کے ذریعے ان کی صلاحیتوں میں بہتری آئے گی طلبہ نے اپنے پروفیشن ہنر کے ذریعے منشیات کے مسلئے اور اس کے حل کے لئے پوسٹر کے ذریعے پیغام دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ منشیات ایک بٹرا ایشو ہے اور ہم سب کو مل کر حل کرنا ہو گا۔پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ڈا ئریکٹر طاہر بشیر نے کہ پی ایچ ای سی پنجا ب کی تمام جامعات میں ڈرگ ایڈوئزری ٹرینیگ حب کے ساتھ مل کر بھرپور مہم چلا رہی ہے تاکہ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کے مواقع میسر آئیں اس سلسلے میںاپنے ادارے کی جانب سے بھرپورتعاون کا یقین دلایا۔ اس موقع پر عبدالقادر سیکالوجیسٹ کبرا امتیاز اور محسن ذوالفقار نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :