طویل بات چیت اور مذاکرات سے طے پانے والے بین الاقوامی معاہدے انتہائی واجب الاحترام ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

بدھ 9 مئی 2018 23:15

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) پاکستان نے ایران کے جوہری معاہدے کے حوالے سے کہا ہے کہ مشترکہ جامع پلان آف ایکشن(جے سی پی او ای)مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے پیچیدہ مسائل کے حل کی بہترین مثال ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق پاکستان نے جے سی پی او اے کا خیر مقدم کیا تھا اور توقع ظاہر کی تھی کہ تمام فریق معاہدے کی پاسداری کریں گے،بالخصوص جب عالمی ادارہ برائے جوہری توانائی نے بار بار ایران کی جانب سے معاہدے کی پاسداری کی تصدیق کی تھی۔

معاہدے سے دستبردار ہونے کے امریکی فیصلے کے باوجود معاہدے کے فریقین نے کثیرالملکی ایٹمی معاہدے پر عملدرآمد کا عزم ظاہر کیا ہے۔پاکستان اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ طویل بات چیت اور مذاکرات سے طے پانے والے بین الاقوامی معاہدے انتہائی واجب الاحترام ہیں۔ معاہدوں کو اس طرح موخرکرنے سے تنازعات کے پر امن حل اور بین الاقوامی تعلقات میں مذاکرات اور سفارتکاری کی اقدار اور اعتماد کو ٹھیس پہنچائے گا ۔