سجاول،ضلع بھر میں انسداد پولیو کی سہ روزہ مہم اختتام پذیر

بدھ 9 مئی 2018 23:17

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2018ء) ضلع بھر میں انسداد پولیو کی سہ روزہ مہم اختتام پذیرہوگئی ، محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق تین روزہ مہم میں ڈیڑہ لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے ، جبکہ چوتھے روز بھی بچوں کو قطرے پلائے گئے ، اور ٹارگٹ سے زیادہ بچوں کی ویکسین کی گئی ، مہم کے دوران انتظامیہ اور محکمہ صحت کے علاوہ ڈبلیوایچ اور اور ای پی آئی کی مانیٹرنگ جاری رہی اس دفعہ سجاول ضلع میں ویکسین کے لئے خصوصی طورپر ضلعی چین اسٹورمیں کولڈاسٹورکاقیام بھی عمل میں لایاگیاہے ۔

متعلقہ عنوان :