گارڈن ٹا ئون میں تربیتی طیارہ کے حادثہ کی تحقیقات میں نیا انکشاف‘ ، کپتان محمد ہشم حادثے کا ذمہ دار قرار

بدھ 9 مئی 2018 22:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 مئی2018ء) لاہور کے علاقہ گارڈن ٹا ئون میں تربیتی طیارہ کے حادثہ کی تحقیقات میں نیا انکشاف‘ ابتدائی تحقیقات میں جہاز کا زیر تربیت کپتان محمد ہشم حادثے کا ذمہ دار قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق نجی فضائی کمپنی زیڈ فورنے حادثے کے شکار جہاز کی اڑان بھرنے سے پہلے کی تصاویر سیفٹی انوسٹی گیشن بورڈ کو جمع کروا دیںتصاویر میں طیارے کو اڑان بھرنے سے پہلے صحیح سلامت دیکھا جا سکتا ہے "سیسناالٹرالائیٹ"چھوٹا جہاز ہے، تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارے کی بائیں نشست پر سینئر انسٹرکٹر کپتان محمد فہیم جبکہ دائیں نشست پر زیر تربیت پائلٹ محمد ہشام سوار ہے اڑان سے پہلے کپتان نے کنٹرول زیر تربیت پائلٹ کے حوالے کر دیا، اسی لئے حادثے کے وقت جہاز کا کنٹرول محمد ہشم کے پاس تھا، کم تجربے کے باعث معاون کپتان کا جہاز پر کنٹرول ختم ہو گیا، سینئر انسٹرکٹر نے سنبھالنے کی بھرپور کوشش کی لیکن چند ہی لمحوں بعد تربیتی طیارہ فضا سے زمین پر آ گرا اور دیکھتے ہی دیکھتے جل کر خاکستر ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :