12مئی کو پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہ دی جائے، درخواست دائر

بدھ 9 مئی 2018 23:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 مئی2018ء) سندھ ہائی کورٹ میں 12 مئی پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے جلسے رکوانے کیلئے درخواست دائر کردی گئی عدالت میں درخواست میں درخواست گزارایڈوکیٹ اقبال کاظمی نے کہاکہ مئی 2007 میں خون ریزی کا واقع رونما ہوا قانون نافذ کرنے والے اداروں نے انتھک محنت کی اورشہر میں امن بحال کیا۔

(جاری ہے)

لیکن اب کچھ عناصر کراچی کے امن کو سبو تاژ کرنا چاہتے ہیں اگر 12 مئی کو شہر میں جلسے ہوئے تو خون ریزی کا خطرہ ہے درخواست میں استدا کی گئی کہ 12 مئی کو ہونے والے تمام جلسوں کے اجازت نامے منسوخ کیے جائیں۔#